Turkish scholarship ترکش سکالر شپ

Image
The Turkish Scholarship Authority, YTB, has announced the opening of registration for scholarships for the academic year 2023   The application date for undergraduate and postgraduate students will start from 01/10/2023 until 02/20/2023, through the website of the Turkish Scholarship Authority, by filling in the information and downloading the required documents via the following website: Submission link 🛑  نے ترکش سکالر شپ برائے  2023 کیلئے اعلان کردیا ہے۔ درج ذیل لنک سے قدم بقدم اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ YTB  https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr/ Important links for those wishing to apply for Turkish scholarships: ⭕ Link to apply for the Turkish scholarship: https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr ⭕ Guide to applying for Turkish scholarships: اپلائی کیسے کریں؟  اس لنک پہ لنک کریں  https://drive.google.com/file/d/120aSAGiQlWc5ZQdvTzARH5SCM9I-iBY5/view?usp=drivesdk ⭕Letter of Intent Guide for Turkish Scholarships:  اظہارِ دلچسپی کی درخواست   https://drive...

دین کے بارے معذرت خوانہ رویہ اختیار نہ کریں!

 26 February 2021 

مولنا وحید الدین صاحب سمیت جس نے بھی جمہور امت سے ہٹ کر راہ اپنائی،اپنی پگڈنڈی پر اکیلے ہی چلیںگے میرے جیسے طلبہ کیلئے ان کے پیچھے چلنا ممکن نہیں، نیز مغربی یلغار کے سامنے معذرت خواہانہ لہجہ خواہ وہ موصوف کا ہو یا شیخ خضری بک کا قابل قبول نہیں، صحیح مسلم اور سنن ابوداود کی پہلی جلد کتاب الطہار ہ کی روایت کے مطابق سیدنا سلمان فارسی رض سے کسی نے طعنہ زنی (tauntingly /Sarcastic) کے لہجہ میں پوچھا کہ سناہے کہ تمہارے نبی ﷺ تو تمہیں ہر چیز سکھاتے ہیں حتی کہ بیت الخلاء جا نا بھی؟ کفار نے اس کیلئے ''خراءۃ'' کا لفظ استعمال کیا تھا، اردو میں ہم اسے یوں تعبیر کرتے ہیں '' تمہیں ہگنا بھی سکھا یا جاتا ہے ؟
لیکن سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے جھٹ سے کہا اجل، کیون نہیں وہ معلم انسانیت ہیں، اگر وہ نہ بتائیں تو کون بتائے گا(1) پھر ساری تفصیل بتادی کہ کیسے بیٹھنا ہے اور صفائی کاکتنا اہتمام کرنا ہے۔۔۔
اس لئے اسلام کا کوئی حکم الحمدللہ کوئی غلطی نہیں کہ اس پر معذرت خواہانہ لہجہ اپنایا جائےکہ '' بس غلطی ہوگئی'' ، آئندہ نہیں ہوگی!
البتہ ہر چیز کے درجات مقرر ہیں، ثوابت Constants پر تصلبsteadfastness ، چمٹے رہنا اور متغیرات variablesمیں flexibility ایک اچھے تعلیم یافتہ شخص کی پہچان ہی نہیں بلکہ دین وسط کا تقاضا بھی ہے۔ نیز چند لوگوں یا جماعتوں کا انفرادی عمل نہ تو اسلام کا ترجمان بن سکتا ہے اور نہ ہم اس کے دفاع کے ذمہ دار!
مولنا مودودی رح سے اختلاف یا اتفاق اپنی جگہ لیکن اسلامی احکام پر فخر کا شعور ان کی کتب سے ملتا ہے۔
1۔ صحيح مسلم - كتاب الطهارة - باب الاستطابة-

Comments

Popular posts from this blog

کوہستان کے شہیدو۔۔۔۔کاش تُم افغانی ہوتے!

Never-ending problems of Hatoon Village

سیلاب ۔۔۔ ضروری پہلوؤں کو نظر انداز مت کیجئے!