محرم میں ہم کیا کریں؟
- Get link
- X
- Other Apps
محرم الحرام کا مہینہ کئی حوالوں سے مُسلمانوں کے تمام فرقوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے، یک محرم کو خلیفہ ثانی سیدنا ومولناعُمر الفاروق - رضی اللہ عنہ- کا یوم تدفین ہے۔ چُنانچہ ٢٦ ذی الحجہ کو آپ رضی اللہ عنہ پر حملہ ہُواتھا، جس کے بعد تین دن کے اندر آپ لیلائے شہادت سے ہم آغوش ہُوئے اوریکم محرم کو رسول اللہ ﷺ کے پہلومیں تدفین ہوئی۔ (مزید تفصیل کیلئے ابن خلدون (ج :2 ،ص:569،ط :دارالفکر بیروت) ابن کثیر (ج:7، ص: 138،ط: دارالفکر بیروت)
اسلامی تاریخ میں نہتے نمازیوں پر دوران نماز گھات
لگاکر حملہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ تھا۔
اور ١٠ محرم الحرام کے دن نواسہ رسول، جگر گوشہ بتول سیدنا
ومولنا حُسین بن علی علیھم السلام کو اپنے جانثاروں سمیت میدان کرب وبلا میں
انتہائی بےدردی سے شہید کیا گیا۔ اہلِ سنت اور اہل تشیع اپنے اپنے انداز سے ان ایام
کو مناتے ہیں، ذاتی طور مُجھے اِن سے اتفاق اور اختلاف سے قطع نظر ایک اہم بات کی
طرف توجہ دلانا چاہتاہوں وہ یہ ہے کہ
اب سوال یہ ہے کہ ہم محرم میں کیا کریں؟
١۔ جواب یہ ہے کہ اگر آپ
ڈاکٹر ہیں اور آپ کا تعلق اہل سنت سے ہے
تو یہ عہد کیجئے کہ پورے محرم کے مہینہ میں بالخصوص ١، اور ١٠ محرم کو اور
اگر آپ کا تعلق اہل تشیع سے ہے تو ہر طرح کی مسلکی وابستگی سے بالاتر ہوکر١٠ محرم
کو چُپکے سے تین چار، غریب، بیوہ یا یتیم
مریضوں کے پاس پہنچ جائیئے یا اُن کو اپنے کلینک / ہسپتال میں بلائیے اور اُن کا
مُفت علاج کیجئے۔
٢۔ اگر آپ وکیل ہیں تو اِس مہینہ میں کم از
کم دو غریب/ بیوہ یا یتیموں کا کیس مفت میں لڑیں
٣۔ اگر آپ کسی اہم عہدہ پر فائز ہیں، بالخصوص
سرکاری دفتر میں ہیں تو کم از کم مہینہ میں اپنی ڈیوٹی پوری دیں، رشوت نہ لیں اور
جتنا ہوسکے خلقِ خُدا کیلئے آسانی پیدا کریں۔
٤۔ اگر آپ دوکاندار ہیں تو یہ عہد کریں کہ اس
مہینہ میں دھوکہ، فراڈ، ملاوٹ ، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی نہیں کریں گے، بلکہ یکم
یا دس محرم کو خاموشی سے راشن کا ایک پیکٹ (جس میں دال، چاول، آٹا گھی اور دیگر اشیاء
ضرورت ہوں) اٹھاکر کسی غریب، بیوہ یا یتیم کے گھر پہنچادیں۔ یہ سارے کام خاموشی سے
کیجئے اور اُن کا ثواب اپنی آئیڈیل شخصیت
کی مُبارک رُوح کو بخش دیجئے۔
اگر
آپ کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہے، با اثر ہیں، آفیسر ہیں، توتنہائی میں بیٹھ
کر اتنا ضرور سوچئیے کہ جو کُچھ آپ انسانوں کے ساتھ کررہے ہیں، یہی کام آپ حضرت عُمر اور حضرت حُسین دونوں یا اُن میں سے
کسی ایک کے سامنے بھی کرتے ہُوئے شرما تو نہیں جائیں گے؟
یاد
رکھیں کہ اگر جواب اثبات میں ہے تو پھر لاکھ مرتبہ رائیونڈ کا چکر لگالیں، ١٠ محرم
کی سبیلیں لگالیں، جلوسوں میں شرکت کریں، داڑھی بڑھائیں یا تسبیح کے دانے پھیریں، یہ
سب چیزیں آپ کو گرفت سے نہیں بچاسکیں گی!
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Masha allah. Boht nerala triqa
ReplyDeletejazakallh khara
Delete