Turkish scholarship ترکش سکالر شپ

Image
The Turkish Scholarship Authority, YTB, has announced the opening of registration for scholarships for the academic year 2023   The application date for undergraduate and postgraduate students will start from 01/10/2023 until 02/20/2023, through the website of the Turkish Scholarship Authority, by filling in the information and downloading the required documents via the following website: Submission link 🛑  نے ترکش سکالر شپ برائے  2023 کیلئے اعلان کردیا ہے۔ درج ذیل لنک سے قدم بقدم اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ YTB  https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr/ Important links for those wishing to apply for Turkish scholarships: ⭕ Link to apply for the Turkish scholarship: https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr ⭕ Guide to applying for Turkish scholarships: اپلائی کیسے کریں؟  اس لنک پہ لنک کریں  https://drive.google.com/file/d/120aSAGiQlWc5ZQdvTzARH5SCM9I-iBY5/view?usp=drivesdk ⭕Letter of Intent Guide for Turkish Scholarships:  اظہارِ دلچسپی کی درخواست   https://drive...

ایک ویڈیو، کُچھ تصویریں ۔۔۔۔۔ کِس سے مُنصفی چاہیں؟

    



https://fb.watch/ePBobnecI9/

ایک ویڈیو، کُچھ تصویریں ۔۔۔۔۔ کِس سے مُنصفی چاہیں؟ 

پہلے یہ ویڈیو اور پھر یہ تصویریں دیکھئے، ویڈیو میں ایک عمر رسیدہ خاتون انتہائی دردمندانہ لہجہ میں کہتی ہیں کہ " دریا سے پانی ڈھوکر لانے کی وجہ ہمارے گُردے درد کررہے  ہیں

یہ ویڈیو اپر غذر، گوپس کے گاؤں چرطوئے کی ہے، جہاں قریب میں دریا اور بالائی حصہ میں کئی قدرتی چشمے موجود ہونے کے باوُجُود اِس گاؤں کو والوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں آسکا!

تصویر میں درخت کے نیچے بیٹھ کر تعلیم کرنے حاصل کرنے والے بچے میرے گاؤں " ہاتون داس" کے ہیں۔ 2017 میں چند نامعلوم بدبختوں نے یہاں کا واحد پرائمری سکول کو نذر آتش کیا تھا، اُس کے بعد شاید کُچھ گرفتاریاں بھی  ہُوئی تھیں، لیکن پھر مسئلہ کسی سرد خآنے کی نذر ہوگیا۔ آج پانچ سال سے زیادہ عرصہ گُذر گیا یہ سکول دوبارہ تعمیر نہیں ہوسکا۔ اَس لئے ہمارے بچے درختوں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔  اسی طرح آرسی سی پُل بھی منظور ہوچُکاہے، لیکن ابھی تک اُس کے بارے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی

اِس لئے میری گلگت بلتستان کی وزارتِ تعلیم اور ڈویلپمنٹ اینڈ ورکس سے متعلق ذمہ داران سے گُذارش ہوگی اِس ویڈیو اور تصویر کو غور سے دیکھئے اور بار بار دیکھئے اور دیکھتے چلے جائیے!

 شاید کہ تیر ے دِل میں اُتر جائے مری بات!




Comments

Popular posts from this blog

کوہستان کے شہیدو۔۔۔۔کاش تُم افغانی ہوتے!

Never-ending problems of Hatoon Village

سیلاب ۔۔۔ ضروری پہلوؤں کو نظر انداز مت کیجئے!