Posts

Turkish scholarship ترکش سکالر شپ

Image
The Turkish Scholarship Authority, YTB, has announced the opening of registration for scholarships for the academic year 2023   The application date for undergraduate and postgraduate students will start from 01/10/2023 until 02/20/2023, through the website of the Turkish Scholarship Authority, by filling in the information and downloading the required documents via the following website: Submission link 🛑  نے ترکش سکالر شپ برائے  2023 کیلئے اعلان کردیا ہے۔ درج ذیل لنک سے قدم بقدم اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ YTB  https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr/ Important links for those wishing to apply for Turkish scholarships: ⭕ Link to apply for the Turkish scholarship: https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr ⭕ Guide to applying for Turkish scholarships: اپلائی کیسے کریں؟  اس لنک پہ لنک کریں  https://drive.google.com/file/d/120aSAGiQlWc5ZQdvTzARH5SCM9I-iBY5/view?usp=drivesdk ⭕Letter of Intent Guide for Turkish Scholarships:  اظہارِ دلچسپی کی درخواست   https://drive...

شنٹا قاعدہ ۔۔۔ شاید صورت پرواز ہی پرواز بن جائے !

Image
30 November 2017 رنگوں اور زبانوں کا تنوع ہو یا فکر ونظر کا اختلاف ، قدرت الہیہ کی بے مثل ہونیکی نشانیاں ہیں ، قرآن پاک کے 21 پارے میں میں اللہ تعالی نے اسی حقیت کی طرف اشارہ فرمایاہے ، اور اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک تمہارے زنگوں اور زبانوں کا اختلاف بھی ہے ! بلکہ سچ پوچھیئے تو اس فانی کائنات اور حیات مستعار کا حسن ہی اختلاف میں ہے ، یہ رات کے اندھیرے کا چھاجانا ، ستاروں کا ابھرنا ، ڈوبنا ، وہ سپیدہ سحر کا طلوع ہونا ، یہ بہاروں کی اٹھکیلیاں تو وہ خزاوں کا - کل من علیھا فان - ( اس کائنات کی ہر چیز فانی ہے ) کا اعلان کرتے آنا ، یہ گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ وہ سردیوں کی یخ بستہ ہوائیں ، بچپن کی شرارتیں ، لڑکپن کی سرگرمیاں ، شباب کی اچھل کود اور بڑھابے کے نشیب وفراز ، ذرا سوچیئے اگر ساری زندگی صرف ایک موسم ، ایک ہی وقت ، ایک رنگ ، ایک ہی زبان یا ایک ہی منظر ہوتا تو زندگی کا کیا لطف باقی رہ جاتا ؟ اسی ابدی حقیقت کو قرآن کریم یوں بیان کرتاہے ارے بتاؤ تو سہی کہ خلاق عالم تمہارے پر سیاہ رات کی چادر تن دے تو کون ہے وہ جو تمہیں ، دن کی روشنیاں عطاکرے ؟ سنتے نہیں ہو تم ؟ اور اگر رب ...

حضرت مفتی اعظم کا بیان اور چند غیر سنجیدہ لوگ!

Image
 25 August 2020  مخدومنا المکرم مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی صاحب مدظلہ نے وہی موقف پیش فرما یا جو 1400 سال سے جمہور اہل فتوی کا رہاہے۔ کوئی بات نئی نہ تھی سوائے اس کے کہ حضرت نے سمجھانے کیلئے انداز ذرا عوامی اختیار فرمایا، اس پر سوشل میڈیا پر چند کوتاہ قدوں نے اپنا قد اونچا کرنے کیلئے وہ ہاہاکار مچائی کہ الامان الحفیظ۔ اور اس سے زیادہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس ناپسندیدہ عمل میں زیادہ تر وہ لوگ ملوث ہیں جن کا تعلق مدارس دینیہ سے ہے، جن کی طرف اپنی نسبت کرتے ہوئےمجھے شکر اور فخر دونوں کا احساس ہوتاہے۔ بد قسمتی سے ٹھوس علمی مسائل میں سطحی جذباتیت اور اپنی مرضی کے مطابق حق سننے کی عادت نے مدارس کے طلبہ جن کا کل اثاثہ احترام، ، ادب اور فرق مراتب تھا ، کو چھین لیاہے بلکہ اولی ثانیہ بلکہ صرف حافظ کی سند لینے والوں کو بھی چوٹی کے اہل علم کے گریبانوں سے کھیلنے اور دستاریں اچھالنے کی عادت ڈالی ہے۔ایسے لوگ جن کا مبلغ میری طرح بہت ہی کم، اکثر تو کسی مدرسہ کے باقاعدہ سند یافتہ بھی نہیں ، کو جب سوشل میڈیا پر آفتاب وماہتاب علم پر غوں غوں کرتے ہوئے دیکھتا ہوں تو دل بھر آتا ہے۔ مجھ...

دل ❤️ کی پیوندکاری !

  14 January 2022   ملا تجھکو نہیں کیوں حُور کا دل ؟ ترے سینے میں ہے کیا سُورکا دل؟ ابھی آہ وفغاں میں وہ مگن ہے دُکھایا جس نے تھا مزدور کا دل ! بچانا چاہتے ہو دل کو اپنے؟ دُکھاؤ مت کسی مجبور کا دل! جناب شیخ کے تعویذ ودم سے چُرالایاہوں اِک مستورکادل! نذیر یادوں کی آتش کی تپش سے میرے سینے میں ہے اب طورکادل!

بلاعنوان !

 23  February 2020 بلاعنوان ! ہِجر کی رات میں آنکھوں سے لگایا ہُوا دِل آج پھٹنے کوہے برسوں کا دُکھایا ہُوا دل! دھڑکنیں تیز ہیں کیوں؟ اشک روانی کیسی؟ کیوں مچلتے ہی چلاجائے سُدھایا ہُوا دِل؟ وہ مہندی سے ہتھیلی پہ بنا کر بولے مری مُٹّھی میں ہے اب تیرا سجایا ہُوا دل! سُن کے آمد کی خبر آج سرِ راہ گُذر! پِھر سراپائے تبسُّم ہے جلا یا ہُوا دِل! حاصلِ عشق نذیر اتنا سمجھ آیاھے وہ بھی اپنا نہ ہُوا، اور پَرایا ہُوا دِل!

مارگلہ کی بھولی بسری یادیں !

 15 August 2020  غالبا 2012 فروری کی نرم دهوپ تهی اسلام آباد ابهی ابهی کمبل سے نکل رہا تھا ، مارگلہ کی پہاڑیوں پر اگنے والاسبزہ موسم بہار کی نویدسنارہاتها ایسی ہی کسی خوبصورت شام استاد محترم عطاء اللہ شہاب کافون آیا سلام دعا کے بعد حسب عادت فارغ وقت کاپوچها، ، میںنے فورا ہی عصر کانام لیا ، اچها کہیں جائیے گا مت ہم آرہے ہیں قلم قبیلہ سے وابستہ ایک شخصیت آپ سے ملنا چاہتی ہے ، ابهی میں اس تجسس میں تهاکہ یہ ذرہ نواز کون ہوںگے جو اتنے بڑے قبیلہ سے وابستہ ہونے کے باوجود بهی میرے جیسے طالب علم سے ملناچاہ رہے ہیں؟ دوسری طرف سے السلام علیکم کے ساتھ فون بند ہوا، عصرکے بعد مولنا صاحب تشریف لائے تو ساتھ میں ایک اور محترم بهی تشریف فرما تهے، معتدل قدوقامت ، دور رس نگاہیں اورلبوں پرمسکراہٹ کهیل رہی تهی علیک سلیک کے بعد تعارف کراتے ہوئے مولانا نے کہا:یہ ہیں میرے بهائی احمد سلیم سلیمی مصنف افسانہ نگار اور ادیب، دل نے فوراً ہی کہا:انجان نگاہوں کی یہ مانوس سی خوشبو کچه یاد ساپڑتاہےکہ پہلے بهی ملےتهے یہ سلیمی صاحب سے میری پہلی ملاقات تهی جو ان شاءالله آخری نہیں ہوگی، وہاں نکلےتو سیدهے سیدپور گا...

اب حکومت بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے!

 27 August 2020 چند دن قبل شرم وحیا سے عاری، دریدہ دھن، منبع فساد اور خبیث النفس نے اہنی ایک مذہبی مجلس سے گفتگو کرتے ہوئے اس ہستی کی شان میں یاوہ گوئی ہے، جسے رب العالمین نے اپنے رسول اکرمﷺ کے صاحب اور دوستی کا واضح لقب ہی عطا نہیں فرمایا ہے،بلکہ عملی طور پر تا قیام قیامت اس کے پہلو میں محواستراحت ہونے کی سعادت بھی بخشی یے، ! بطحا کی ریتلی وادی میں صادق الامین اور صدیق امین کے درمیان شروع ہونے والے اس عدیم المثال ، والہانہ اور الہامی تعلق خاطر کو کیا نام اور کیسا عنوان دیا جائے؟ درست بات تو یہ ہے کہ اس تعلق کو بیان کرنے کیلئے الفاظ اپنی غربت، تعبیرات اپنی کم مائیگی اور زبانیں تہی دامنی کا شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہیں، کیا مال، کیاجان، اولاد تک سبھی کچھ لاکر حاضر خدمت کیا اور کہتے بھی رہے'' حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا! سنن ابوداود کی ایک روایت کے مطابق جب ام المومنین سید عائشہ - سلام اللہ علیھا- نے رسول اللہ ﷺ سے کچھ زیادہ بے تکلفی کی، اور بحیثیت بیوی ان کو حق بھی تھا، لیکن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے یہ منظر دیکھا نہ گیا تو نا صرف سیدہ کو ڈانٹنے لگے بلکہ کچھ پٹائی کا...

A few humble words regarding teaching!

  Hello everyone, My Name is Muhammad Nazir Kahn, I have born in 1985, 1st Oct. my educational background is .........and work experience is...... From my point of view, teaching is not only a profession or a job, go to the class, deliver your lecture and wait for your salary, no, not at all, but Teaching is also an important responsibility, trustworthiness, and future building. It is not about writing history, rather than making it, not just dreaming, but turning those dreams into reality. I remembered a couplet in Persian, نہ شبم ، نہ شب پرستم کہ حدیث خواب گویم I am neither night nor a worshiper of darkness so that I confuse you juggling with stories and dreams! Teaching is the profession of sayidna Muhammad peace be upon him, what an excellent and how a great teacher was he! ﷺﷺ I remembered a hadith, according to Sahi Muslim, 1 volum, book of salah, one of the blessed companians of Rasulullah ﷺ namely Muaviya bin alhakam Al-sulamy came to the prophet, during the Salah he has...

احتجاجی نظم!

 25 March 2019    فکر مند تھے مرد سارے ساری رات اور بتا پا تے نہیں تھے دل کی بات ہم لٹا ئیں دیس پر اپنی حیات اور تمغہ لے اڑے مہوش حیات؟ پاس ہی لیٹا تھا اک درویش بھی دل دزیدہ، شب گزیدہ ساتھ ساتھ عشق کی با زی سے بھی تائب تھا وہ کھاچکا تھا جب سے اس بازی میں مات! سر جھکایا، بڑبڑایا،اور یوں گویا ہوا دیس کو حاجت نہیں اب شیر کی شاہین کی ہے کہاں فرصت ہمیں ایمان کی یا دین کی؟ عصر جمہوری ہے یاں طرز کہن کا نام کیا؟ نصر کیوں شاہین کیا؟ غوری کا ہے اب کام کیا؟ رقص ہو طاؤس ہو، بس میکدہ اور جام ہو جی تھرکتے جسم ہوں یوں حشرکا ہنگام ہو یہ عمل ہر بار ہو ہر صبح ہو ہر شام ہو چند دن کی زندگی ہے، چاہے جو انجام ہو! ایں چنیں فرمودہ اند یک وارث میکاؤلی بے ضمیرو بے خرد،بے فکر اور مردہ دلی! رقص میں طاؤس میں پنہاں ہے آخر ساری بات اس لئے تمغہ اٹھاکر لے گئی مہوش حیات! نوٹ! ان سطور کا مقصد کسی ایک فرد پر نہیں، بلکہ ایک مخصوص فکر اور سوچ پر تنقید کرنا ہے۔

شنا وایولاء! ( شنا مناجات)

 6 November 2020 ھِیئے دجورَ نَو گہ پھوپھشو، حساب اَكِي نٌوش! مہ شَرٌوم نے تھرے، سوالَو تَهئے جواب اکی نٌوش! اَدے تھے نے چَھکے، اَچِھیئیس تھئے مہ زخم تَهينن مزید پَشَوک دٌبَيم، چَھکوکے کار مئے تاب اکی نٌوش! عشق مرضَيک ھن، دِيوانو شرِی جا اَچیِجِين نِسَئے تٌمَريك؟ نے!، نِسَئے تو جِيک علاج اکی نٌوش! چھَكوك هَن هِيو گینی، اَچِھئے گِن موری تھَوک ھن نٌو بےزبان علم ھن، نِسَئے جیک کتاب اکی نٌوش! جِپیچ تڑانکے بلین، نومئے وظیفہ تھو جو تھئے اَچِِِهيئس ليل بيرنن ياد یر تَین نوحہ تھوجو تھئے! تٌو كون گے جَپ بِلٌون؟ ژ لا ؤؤ گٌو ٹٌومَو ومجا؟ لَفظِي چَٹِيلَن مئے، ذِکر گہ قِصہ تھو جو تھئے! مَئے وایولاؤ کَھس جیک کھَوجَنیک حساب اکی نٌوش! ھِئیر بٌتِی چٌھرَے نذیر عبادتئے مزہ نُوش ادے نِمازی کِر هن، رٌكٌو عَئے ثواب اکی نٌوش!

ڈاکٹر عادل خان شہید۔ تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے !

20 December 2020 شیخ الحدیث، ڈاکٹر مولنا عادل خان رحمہ اللہ کے بارے بہت کچھ لکھا گیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی لکھا جائے گا۔ اور وہ یقینا اس قابل تھے کہ سخن کا موضوع اور نگارش کا عنواں بنتے! البتہ میرے ذھن میں ایک سوال بار بار انگڑائیاں لے رہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب رحمہ اللہ کس طرح کا مدرسہ / وفاق چاہتے تھے؟ اللہ تعالی کی عجیب سنت ہے جس سے کام لینا ہو اس کو مشکلات کی بھٹی سے گزار کر کندن بنادیتاہے! سیرت سید الانبیاء ﷺ کو ہی دیکھ لیجئے داغ یتیمی، فقروفاقہ،اور شعب ابی طالب کے قید وقفس پھر ہجرت اور پردیس کا دکھ! مولانا عادل خان رحمہ اللہ نے بھی زندگی کے تقریبا سارے نشیب و فراز دیکھ لئے تھے، انہوں نے امریکا کی خوشحالی پھر قید، اور ملیشیاء کی راحتیں دیکھیں، وہ مدرسہ کی چٹائی پر بھی فروکش ہوئے اور یونیورسٹی کے منصب تدریس پر بھی براجمان؛ دیارغیر میں جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنے کیلئے کیاکچھ کرنا پڑتاہے؟ ان کو اچھی طرح معلوم تھا۔ وہ خوب جانتے تھے کہ اگر کسی ایک طالب علم کو پردیس کی خاک چھاننی پڑجائے اور اس کی زندگی کل جمع پونجی وفاق کی سند کو بھی لوگ شک بھری نظروں سے دیکھیں اور پوچھیں ...

دین کے بارے معذرت خوانہ رویہ اختیار نہ کریں!

 26 February 2021  مولنا وحید الدین صاحب سمیت جس نے بھی جمہور امت سے ہٹ کر راہ اپنائی،اپنی پگڈنڈی پر اکیلے ہی چلیںگے میرے جیسے طلبہ کیلئے ان کے پیچھے چلنا ممکن نہیں، نیز مغربی یلغار کے سامنے معذرت خواہانہ لہجہ خواہ وہ موصوف کا ہو یا شیخ خضری بک کا قابل قبول نہیں، صحیح مسلم اور سنن ابوداود کی پہلی جلد کتاب الطہار ہ کی روایت کے مطابق سیدنا سلمان فارسی رض سے کسی نے طعنہ زنی (tauntingly /Sarcastic) کے لہجہ میں پوچھا کہ سناہے کہ تمہارے نبی ﷺ تو تمہیں ہر چیز سکھاتے ہیں حتی کہ بیت الخلاء جا نا بھی؟ کفار نے اس کیلئے ''خراءۃ'' کا لفظ استعمال کیا تھا، اردو میں ہم اسے یوں تعبیر کرتے ہیں '' تمہیں ہگنا بھی سکھا یا جاتا ہے ؟ لیکن سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے جھٹ سے کہا اجل، کیون نہیں وہ معلم انسانیت ہیں، اگر وہ نہ بتائیں تو کون بتائے گا(1) پھر ساری تفصیل بتادی کہ کیسے بیٹھنا ہے اور صفائی کاکتنا اہتمام کرنا ہے۔۔۔ اس لئے اسلام کا کوئی حکم الحمدللہ کوئی غلطی نہیں کہ اس پر معذرت خواہانہ لہجہ اپنایا جائےکہ '' بس غلطی ہوگئی'' ، آئندہ نہیں ہوگی! البتہ ہر چیز ...

علامہ علی الصابونی کی رحلت۔۔۔ایک چراغ اور بجھا!

 22 March 2021 قدامعنت النظر فی كتبي يابني! مشاء الله عليك؛ قد أجزت لك بكل ما كتبت في كتبي ورويت من مشايخي الكرام وأنت تستحق ذلك؛ هذا ماأحسب والله يعلم السرائر؛ ( دسمبر 2011، مکہ مکرمہ مسجد عبدالقادر بن نصیر)) (میں نے اپنی کتب میں جو کچھ لکھاہے، اور اپنے شیوخ اور اساتذہ جتنی اجازات مجھے حاصل ہیں، تمہیں میں ان سب کی اجازت دیتاہوں، میرےگمان کے مطابق تم اس کے مستحق ہو، باقی چھپے رازوں کا حال اللہ تعالی جانتے ہیں۔) محبت، ذرہ نوازی اور شفقت بھرے یہ الفاظ، اپنی کتب بالخصوص صحیح مسلم کی شرح اورپھر اپنے دولت کدہ پر حاضری کی دعوت یہ وہ سعادتیں تھیں جو اس طالب علم کو استاذ علامہ علی الصابونی رحمہ اللہ کی طرف سے عطا ہوئی تھیں۔ شیخ کی صفوہ التفاسیر سے تعارف رابعہ میں ہوگیاتھا، بالخصوص ابھی بھی یاد پڑتاہے کہ 2001 میں اسلام آباد جامعہ محمدیہ کے دارالافتاء جو دارالمطالعہ بھی ہوا کرتاتھا) میں صفوہ التفاسیر پہلی بار ہاتھ لگی تھی اور پہلی بار جو واقعہ پڑھا تھا وہ سورہ ھود کی آیت وقیل یا ارض ابلعی۔۔۔ کی تفسیر میں قرآن کریم کے اعجاز علمی پر بات کرتے ہوئے ابن المقفع کا واقعہ تھا، اور دوسرا سورہ...

تین طلاقوں کے بارے اسلامی نظریاتی کونسل کا ایک احسن اقدام!

 26 September 2018  فیس بک کے ذریعہ کے پتہ چلاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل بیک وقت تین طلاقیں دینے والے شخص کو تعزیر( سزا) دلوانے کے بارے کوئی قرارداد لارہی ہے، اگر ایسا ہے تو یہ بہت اچھا اقدام ہوگا، کیونکہ شریعت میں طلاق کو انتہائی ناپسندیدہ عمل قرار دیاگیا ہے، بالخصوص تین طلاقیں اکھتی دینا تو ناجائز اور غلط کام ہے، فقہاء کرام اس کو طلاق بدعی کے نام سے یاد کرتے ہیں، لیکن پھر بھی اگر کوئی ایسا کام کرلے تو اھل سنت والجماعت کےچاروں سکولز آف تھاٹس ( حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی) کے صحابہ کرام،تابعین، فقہاء اور محدثین کی میجاریٹی کے نزدیک تینوں طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں، جبکہ اھل سنت ہی کی ایک شاخ سلفی (اھل حدیث) حضرات مشہور حنبلی عالم علامہ ابن تیمیہ کے فتوی کی بنیاد پر اکھٹی دی گئی تین طلاقوں کو ایک شمار کرتے ہیں، یہی نقطہ نظر شیعہ مسلک کا بھی ہے۔ بعض شیعہ اھل علم نے اھل سنت کے مذھب کے مطابق روایات بھی نقل کی ہیں، لیکن شیعہ مسلک کے مشہور محقق طوسی نے الاستبصار میں ان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ: هذا الخبر موافق للعامة لسنا نعمل به لأنه إذا طلقها ثلاثا في كلمة واحدة فإنما يقع م...

مولانا فضل الرحمن کیا کریں؟

Image
 3April 2022 مولانا فضل الرحمن کیا کریں؟ کوشش کرتاہوں کہ سیاسی بکھیڑوں سے دُور ہی رہوں، کیوںکہ polorization اتنی ہوچکی ہے کہ اب چھوٹی سی بات، مذاق میں کیا ہُوا کمنٹ بھی دِلوں میں دُوریاں پیداکردیتا ہے۔ ،دُوسرا ہمارا تعلق ایک سیاسی طور پر ایک پسماندہ علاقہ سے ہے، جہاں کے افراد صرف پاکستانی سیاست دانوں کے نعرے لگاسکتے اور نخرے اُٹھاسکتے ہیں یا پھر وطن پر قُربان ہوسکتے ہیں اور بس، باقی ملک کی اعلی عدالت، سینیٹ اور اسمبلی میں کوئی اُن سے کیا پُوچھے گا، اُن بیچاروں کو تو اپنی مرضی سے کسی دوسری کمپنی کا انٹرنیٹ تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں! البتہ کسی خاص سیاسی یا مسلکی پسِ منظر سے تعلق رکھنے والے معزز دوست لٹھ لیکر مولنا فضل الرحمن کے پیچھے پڑے ہیں، یہ اُن کا حق ہے، مولنا سمیت کسی بھی شخص سے سیاسی، علمی اور فکری اختلاف ہوسکتا ہے اور ہونا بھی چاہیئے، البتہ نا انصافی نہ کی جائے اور تضحیک اور تمسخر کا نشانہ بنانا کوئی مثبت رویہ نہیں۔ بہت سارے دوستوں کو مولنا سے یہ شکوہ ہے کہ مولنا سیاست میں مذھب کو لے آتے ہیں ( خیر اب یہ کام تو عمران خان جو اب سابق وزیر اعظم بن چُکے ہیں، ...

پاکستان ،عدالتی تنسیخِ نکاح اورعدالتی خلع کے بارے ایک شاندار علمی مقالہ۔

Image
          عدالتی تنسیخ نکاح کے فیصلہ کے سلسلہ میں وطن عزیز کے مایہ ناز مفتی، اور محقق عالم مفتی محمد زاھد صاحب نے ایک عمدہ مقالہ لکھا ہے۔ اردو زبان میں اس سے زیادہ خُوبصورت کام شاید ہی کسی نے کیاہو، اہل ذوق کیلئے  بڑے کام کی چیز ہے۔ یہاں مفتی صاحب مدظلہ کی اجازت سے اُن کے مقالہ کا لنک شئیر کیا جارہاہے۔ اللہ تعالی مفتی صاحب کا سایہ عاطفت ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے۔  https://www.bing.com/ck/a?!&&p=55a6d6461e1d20e296973d9534acc323JmltdHM9MTY1NzIxNDU2OCZpZ3VpZD1lMTIwNTAyMC1hNTU3LTRlNDUtYWQyOS1hYmQ5ZmE2MDYyOGUmaW5zaWQ9NTEzMw&ptn=3&hsh=2&fclid=6c2ae64a-fe19-11ec-93d5-151e44692f8d&u=a1aHR0cHM6Ly9hcmNoaXZlLm9yZy9kZXRhaWxzL2FkYWx0aS10YW5zZWVraA&ntb=1

حج کا احرام باندھا تھا کہ پولیس گرفتار کرکے لے گئی!

 السلام علیکم ورحمة الله و براكاته، ایک آدمی پچھلے ایک مہینے سے مکہ میں مقیم تھا، قانونی اجازت نہیں لی تھی اور حج پر چلا گیا،لیکن منی پہنچتے ہی پولیس نے پکڑ لیا اور جدہ لے گئی،جیل سے رہا ہونے کے بعد احرام کھول کر واپس مکہ آیا اور اگلے دن یوم عرفہ تھا، دوبارہ مکہ سے احرام باندھ کر سیدھا عرفات چلا گیا اور وہاں سے باقی احکام میں شریک ہوا، بندے کا حج ہوگیا یا نہیں؟ احرام کھولنے پر دم واجب ہوا ہے یا نہیں؟                                                        طالب دعا۔۔۔                                                       الجواب حامدا ومصلّيا و مسلّما        واضح رہے کہ حج کے تین فرائض ہیں:                            ...

حكم أكل الوكيل من الأضحية

  السلام عليكم ورحمة الله وبركاته  هل يجوز للوكيل أن يأكل من شيئاً من الأضحية أو ينتفع منها، بإذن الموكل أو بغير إذنه؟ افيدونا جزاكم الله خيراً.  إسماعيل حمّاد. أنقرة  الجواب حامدا ومصليا و مسلما   يجوز للوكيل أن يأكل من الأضحية أو ينتفع منها، بإذن الموكل دون ان يبيع لحمها.   وفي رد المحتار: وللوكيل أن يدفع لولده الفقير وزوجته لا لنفسه إلا إذا قال: ربها ضعها حيث شئت. (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الزكاة . دار عالم الكتب. ج1 /188 ) والله أعلم  كتبه محمد نذير خان، عضو لجنة الفتوى شرق تركيا و مدرس التربية الإسلامية بالمدرسة الأمريكيّة ، إسطنبولن تركيا.  12/7/2022

Grandchildren's Inheritance if their father dies before the grandfather.

 Question:   السلام عليكم ورحمة الله وبركاته Dear Dr. I have a personal question regarding inheritance and trust (Amanah) and the details are as follows:  My uncle deposited RS. 2500,000 PKR (2.5 million) with me before his death. While the deceased was indebted to me 450,000 PKR (four and a half lakh). The deceased is survived by the following heirs: A son, a grandson (my cousin's son as the cousin has passed away during his father/ my uncle's lifetime), two daughters, and a widow.  Hence, The Shari'ah guidance is needed regarding three basic questions:  1. What is the Shari'ah- share of all these heirs in the estate of the late uncle? I.e., in the sum of the amount, he deposited with me.  2. Can I deduct my credit (RS. 450 Million which I lent my late uncle) from the above-mentioned amount? also, my cousin has borrowed a sum of money from me, can I deduct it from the aforementioned amount too?  3. How should I return it (to my cousin or to each ...

Popular posts from this blog

کوہستان کے شہیدو۔۔۔۔کاش تُم افغانی ہوتے!

Never-ending problems of Hatoon Village

سیلاب ۔۔۔ ضروری پہلوؤں کو نظر انداز مت کیجئے!